: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سرینگر،10مئی (ایجنسی) گھر کے لئے ان کی پہلی ہی چھٹی ایک نوجوان فوجی افسر کی آخری چھٹی ثابت ہوئی. جس شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے وہ بڑے شوق سے چھٹی لے کر آیا تھا اسی تقریب میں آئے لوگوں کو اس کے جنازے میں شامل ہونا پڑا کلگام ضلع کے رہنے والے 23 سالہ لیفٹیننٹ عمر فیاض 2 راجپتانا رائفلس میں تعینات تھے اور اپنے رشتہ
دار کی شادی میں شامل ہونے کے لیے انہوں نے چھٹی لی تھی.
وہ چھٹی پر تھے جب گزشتہ رات یہاں سے قریب ساٹھ کلومیٹر دور کلگام کے حرمین علاقے میں ان کے گھر سے ان کا اغوا کر لیا گیا. نوجوان افسر کی لاش بعد میں ان کے گھر سے تین کلومیٹر دور پایا گیا.
وہ قومی دفاع اکیڈمی کے 129 ویں بیچ کے کیڈٹ تھے.
ایک سینئر افسر نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا جب فوج میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے چھٹی لی تھی.